فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی میدان میں ہی غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ لیونل میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔

میچ کے 106ویں منٹ میں اسپین کے فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے ارجنٹینا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس کے بعد آخری سیٹی بجی تو پورا اسٹیڈیم اسپین کی خوشیوں اور ارجنٹینا کے آنسوؤں کا گواہ بن گیا۔
لیونل میسی جنہیں دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے شکست کے بعد سر جھکائے میدان میں کھڑے رہے۔ ساتھی کھلاڑی انہیں دلاسہ دیتے رہے ۔اسپین کے لامین یامال بھی آگے بڑھے اور میسی سے گلے ملے۔

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کے نام ورلڈکپ فائنل کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ
ارجنٹینا کی پوری ٹیم مقررہ 90 منٹ میں ہدف پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی جبکہ مجموعی طور پر صرف تین کوششیں کیں۔اس کے برعکس اسپین نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا 20 حملے کیے اور بالآخر اضافی وقت میں کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی صدر کی اسپین کو مبارکباد
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو مبارک باد پیش کی ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپین کے وزیراعظم سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی،فیفا کا یہ ایونٹ شاندار تھا، یہ عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے شاندارکھیلا، فتح کی حقدار اسپین ٹیم تھی،مجھے ارجنٹائن کی شکست کا دکھ نہیں ہوا۔
