بیرون ملک مقیم بھارتیوں کےجرائم میں اضافے کے باعث امریکا نے بغیرلائسنس ڈرائیونگ اورمنشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر بھارتی ٹرک ڈرائیورز پرپابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔
بھارتی اخبارانڈیاٹوڈے کے مطابق؛ امریکی صدرٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورزکی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کوتعینات کرنے کی تجویز پیش کردی۔اس تجویز کے نفاذ سے امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیورز متاثر ہونگے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ڈرائیورزسےمتعلق نئی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ؛شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بننے والےغیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورزکیخلاف تاریخی کارروائی کریں گے۔
امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرائیورز سائن بورڈز بھی نہیں پڑھ سکتے، ان میں سے بہت سے منشیات کے عادی ہوتے ہیں،یہ غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں اور پورے امریکا کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہوتے ہیں۔
بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق؛بھارتی ٹرک ڈرائیورزامریکا میں سنگین حادثات اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں۔
بھارتی شہریوں کو انکی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں پابندیوں سمیت ملک بدریوں کا سامنا ہے۔
