لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کر دیئے، نوجوان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔
ویک اینڈ نائٹ پر ڈیفنس اے کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
سیف سٹی اتھارٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا گیا جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔
ملزم کے خلاف… pic.twitter.com/HHqonk9PgO
— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) July 19, 2026
اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جا رہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور پسٹل نکال کر 5 فائر کیے، انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نوجوان نے مجھے ٹارگٹ کرکے فائرنگ نہیں کی، ہوائی فائرنگ کی، پولیس واقعے پر اپنی کارروائی کر رہی ہے۔
