فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایمباپے کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 22 ہو گئی ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میسی نے ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 21 گول اسکور کیے تھے۔
ایمباپے رواں ورلڈ کپ میں بھی شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 10 گول کر کے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Kylian Mbappé has now scored the MOST goals in World Cup history with his 22nd 🇫🇷
He leads the Golden Boot race with 10 goals this tournament. pic.twitter.com/mVlvHDZvkz
— B/R Football (@brfootball) July 18, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ابھی باقی ہے، جس کے باعث گولڈن بوٹ کی دوڑ ایمباپے اور میسی کے درمیان دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اگر کائلین ایمباپے گولڈن بوٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ایک ہی سیزن میں تین گولڈن بوٹ ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن جائیں گے، جو ان کے کیریئر کا ایک اور تاریخی سنگ میل ہو گا۔
