فیفا ورلڈ کپ 2026کا فائنل آج کھیلا جائیگا، جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورپی چیمپئن اسپین نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں عالمی اعزاز کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔
فائنل کئی حوالوں سے منفرد ہے۔ ایک جانب ارجنٹینا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی سب سے طاقتور اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی، جس نے اب تک 19 گول اسکور کیے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسپین کی دفاعی لائن پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھا کر سب سے مضبوط دفاع ثابت ہوئی ہے۔
ارجنٹینا یا اسپین، فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟پیشگوئی وائرل
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تقریباً 60 برس بعد پہلی مرتبہ جنوبی امریکا اور یورپ کے موجودہ چیمپئن عالمی کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
فائنل میں سب سے زیادہ توجہ ارجنٹینا کے 39 سالہ لیونل میسی اور اسپین کے 19 سالہ نوجوان سپر اسٹار لامین یامال پر مرکوز ہوگی۔ یامال کئی مواقع پر میسی کو اپنا آئیڈیل قرار دے چکے ہیں اور اب وہ پہلی بار اپنے ہیرو کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلیں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 16 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں۔ اسپین نے 6 جبکہ ارجنٹینا نے بھی 6 میچ جیتے، جبکہ 2 مقابلے برابر رہے۔
اسپین یا ارجنٹینا ، فٹبال کا نیا سلطان کون ؟ فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی
دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں صرف ایک بار سامنا ہوا تھا، جب 1966 کے عالمی کپ میں ارجنٹینا نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
ورلڈ کپ ٹائٹلز کی بات کی جائے تو اسپین نے 2010 میں پہلی اور واحد بار عالمی کپ جیتا، جبکہ ارجنٹینا 1978، 1986 اور 2022 میں تین مرتبہ عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔
اسپین کی امیدوں کا مرکز میکل اویارزابال ہیں، جو اب تک 5 گول کے ساتھ ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں، جبکہ روڈری نے مڈفیلڈ میں سب سے زیادہ 648 کامیاب پاسز دے کر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے لیونل میسی 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے نمایاں ترین کھلاڑی ہیں، جبکہ لاؤتارو مارٹینیز اور اینزو فرنینڈیز نے بھی اہم مواقع پر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
فیفا ورلڈکپ 2026، سب سے زیادہ فاؤلز کرنے والی ٹیم ارجنٹینا نکلی
اعداد و شمار پر مبنی اوپٹا سپر کمپیوٹر کے مطابق اسپین کے عالمی چیمپئن بننے کے امکانات 59.46 فیصد ہیں، جبکہ ارجنٹینا کے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے امکانات 40.54 فیصد قرار دیے گئے ہیں۔
اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے کہا ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں خوبصورت کھیل پیش کریں گی، جبکہ ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے میسی کو تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 39 برس کی عمر میں ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنا غیرمعمولی کارنامہ ہے۔
اگر مقررہ 90 منٹ میں مقابلہ برابر رہا تو دونوں ٹیموں کے درمیان 15، 15 منٹ کے دو اضافی ہاف کھیلے جائیں گے، اور اگر اس کے بعد بھی فیصلہ نہ ہو سکا تو عالمی چیمپئن کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔
