پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
20 ممالک اور پانچ براعظموں کے ممتاز سائنسدانوں نے 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج میں شرکت کی ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، جدید مینوفیکچرنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز پر خصوصی علمی نشستیں منعقد ہوئیں۔
پاکستان کے مستقبل سے جڑی جدید ٹیکنالوجیز کو اس سال کے تعلیمی پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی۔
چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے اس موقع پر کہا کہ نتھیا گلی سمر کالج کے سابق طلبہ آج تحقیقی اداروں، جامعات اور قومی تنظیموں کی قیادت کر رہے ہیں ،دو ہفتوں میں حاصل ہونے والا علم نوجوان سائنس دانوں کے روشن مستقبل کا آغاز ہے۔
آئی ایس پی آر سمر کیمپ، ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت
چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے “اڑان پاکستان” وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا، نتھیا گلی سمر کالج سائنسی سفارت کاری، عالمی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے سائنس اور تحقیق میں سرمایہ کاری کی، انہوں نے مستقبل کی قیادت کی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید سائنس، صاف توانائی، زرعی تحقیق اور طبی سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے منتظمین، بین الاقوامی سائنس دانوں، شریک اداروں اور شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج پاکستان میں سائنسی تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کا اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔
پاکستانی طلبا کا عالمی اعزاز، انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے
چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید سائنس، تحقیق اور قومی ترقی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ، علم، تحقیق اور بین الاقوامی سائنسی تعاون کی یہ روشن روایت مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
