وکیو: جاپان میں کھیلے گئے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں بھارتی ٹیم نے میزبان جاپان کو فائنل میں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں بھارت کی کامیابی میں اشش تانی کی ہیٹ ٹرک نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کی بدولت بھارتی ٹیم نے فیصلہ کن مقابلے میں واضح برتری حاصل کی، جاپان دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ پاکستان نے تیسری اور ملائیشیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی مرحلے میں ہونے والی میڈل تقسیم کی تقریب بھی توجہ کا مرکز بنی، جہاں فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) کے صدر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے طیب اکرام نے بھارتی کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز پہنائے۔
سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا ایکشن، سری لنکن ٹیم پر جرمانہ
تقریب کے دوران طیب اکرام نے فاتح بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا اور ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بھارتی کھلاڑیوں نے خوش دلی کے ساتھ میڈلز وصول کیے اور ایف آئی ایچ صدر سے ہاتھ ملایا۔
ہاکی حلقوں کا کہنا ہے کہ کھیل ہمیشہ باہمی احترام، سپورٹس مین شپ اور دوستی کا پیغام دیتا ہے اور جاپان میں ہونے والی یہ تقریب بھی اسی مثبت جذبے کی عکاس رہی۔
