وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اہم سفارتی مشن پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ نے تصدیق کی ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سینئر ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے لیے تہران روانہ ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اپنے اس اہم ترین دورے کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں ہونے والی سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، تاہم ‘ارنا’ کی جانب سے اس دورے کی مزید سیکیورٹی یا سفارتی تفصیلات فی الحال رپورٹ نہیں کی گئیں۔
Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi is reportedly heading to Tehran for meetings with senior Iranian officials.
It’s believed he will discuss the U.S-Iran negotiations that have stalled since Israel continued attacking southern Lebanon.
Pakistan 🤝 Iran. pic.twitter.com/F8YMrZHAay
— News Time Iran (@NewsTimeIran) June 20, 2026
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران امریکا معاہدےکے اگلے مرحلے کو کامیابی سے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کومبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی کوششوں کی مستقل حمایت پر ولی عہد سے تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے ہی ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پایا۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے بھی امن معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دی ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
