وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف قطرکےامیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سےملاقات کریں گے،وزیراعظم شیخ حمدبن خلیفہ آل ثانی کےانتقال پرشاہی خاندان اورعوام سےتعزیت کرینگے۔
وزیراعظم کا دورہ دہائیوں پر محیط دیرینہ اور برادرانہ باہمی تعلقات کا عکاس ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروزیر اطلاعات عطا تارڑبھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔
قطر کےسابق امیرشیخ حمدبن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے،صدر، وزیر اعظم کا اظہار افسوس
یاد رہے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان نے آج 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کی روشنی میں قطر کے سابق امیر کے انتقال پر قومی یومِ سوگ منایا جائے گا۔
اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاکہ مرحوم کے ساتھ اظہارِاحترام اور قطر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔
پاکستان اور قطر کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے پر اتفاق
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے سابق امیر قطر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اپنے دورِ قیادت میں قطر کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
