کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری آج فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ، قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے مقرر ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر، بین الاقوامی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں معمولی تبدیلی بھی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔
کمزور ڈالر سے سونا مہنگا اور تیل سستا ہو گیا
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً وہ افراد جو شادیوں یا سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ قیمتیں نسبتاً بہتر سمجھی جا رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں عالمی معاشی اشاریوں، امریکی مالیاتی پالیسی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب و رسد کے باعث قیمتوں میں مزید رد و بدل دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہو گیا
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد نے خریداروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مستند ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث مقامی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
