امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے ایران امریکا معاہدے کا متن فی الحال جاری نہ کرنے کی درخواست کی ہے،معاہدے کا متن زیادہ سے زیادہ جمعہ تک سامنے آ جائے گا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارتکاری پروٹوکول کےتحت معاہدےکامتن جاری کرنےسےروکا جا رہا ہے،ہم ثالثوں کومجبورکررہےہیں کہ معاہدے کامتن آج ہی جاری کر دیا جائے۔
مجوزہ معاہدہ پسند نہ آیا تو ایران پر دوبارہ حملہ کردوں گا، ٹرمپ
امریکی عوام کوبتانا چاہتےہیں کہ اس معاہدے میں کیا ہے،کچھ لوگ ایسےہیں جوصرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران پربمباری جاری رہے،صدر ٹرمپ نہیں چاہتےکہ ایران پربمباری جاری رہے۔
ٹرمپ ایران کےلوگوں کیلئے مصیبت پیدا کرنےکی کوشش نہیں کررہے،ٹرمپ یہ یقینی بنانےکی کوشش کررہےہیں کہ ایران کےپاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔
