ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، کل بروز بدھ نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ یہ نیا سال نہ صرف عالم اسلام بلکہ تمام انسانیت کے لئے امن و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔1448ہجری کا ہر دن دنیا بھر میں امن و سلامتی ،رواداری ، باہمی آہنگی، پر امن بقائے باہمی اور تحفظ انسانیت کا ضامن ہو۔
پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم سے 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے
یہ امر باعث مسرت ہے کہ اسلامی سال کا مبارک آغاز دنیا میں ایران امریکہ بڑے تنازعہ کے پر امن حل کی خبر سے ہورہا ہے۔ پاکستان کی قیام امن کے لئے پر خلوص کوششوں کے بار آور ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ افہام و تفہیم اور پر امن سفارتکاری کی حکمت عملی ہی اسلامی اسلوب اور اسوہ حسنہ کی تعلیم ہے۔
نئے ہجری سال کے آغاز پر آئیے عہد کریں کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دیانت داری، محنت، باہمی احترام و رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔ اور اپنے کردار و عمل سے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان
اللہ تعالیٰ نئے سال کو پاکستان، عالمِ اسلام اور پوری دنیا کے لیے خیر، برکت، امن اور خوشحالی کا پیامبر بنائے۔آمین!
