سندھ حکومت نے 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق 29 جولائی کو صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات بھٹ شاہ میں منعقد کی جائیں گی، ان تقریبات میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں زائرین شریک ہوں گے۔
عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بارش کے پانی میں نہانے پر پابندی عائد
عرس کی تقریبات کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لئے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
