خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق یکم محرم الحرام کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ
یاد رہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام 17جون کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 26جون بروز جمعہ ہوگا۔
اسپارکو نے بھی یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون کو ہونے کی توقع ظاہر کی تھی ،اسپارکو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
