پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق کپتان عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کے آغاز میں ہی دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے برینڈن کنگ کو 5 رنز جبکہ کیون ہوج کو صفر پر آؤٹ کیا۔
🚨 BEST BOWLING AVERAGE 🚨
Among bowlers with at least 100 Test wickets, Mohammad Abbas holds the best bowling average, followed closely by Imran Khan and Waqar Younis. 🏏🔥🇵🇰 pic.twitter.com/ob6BxX3sZE
— CricFollow (@CricFollow56) July 28, 2026
ان دو وکٹوں کے بعد محمد عباس کا ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ اوسط 22.78 ہوگیا، جو عمران خان کے شاندار کیریئر کے 22.81 کے اوسط سے بہتر ہے۔ عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچز میں 362 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد عباس نے اپنی ٹیسٹ اننگز میں بعد ازاں جسٹن گریوز کو بھی آؤٹ کیا اور مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب پاکستان کی جانب سے کم از کم 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز میں بہترین بولنگ اوسط رکھنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔
پاکستان کے بہترین ٹیسٹ بولنگ اوسط رکھنے والے بولرز کی فہرست میں محمد عباس 115 وکٹوں کے ساتھ 22.78 اوسط پر موجود ہیں، جبکہ عمران خان نے 362 وکٹیں 22.81 اوسط کے ساتھ حاصل کی تھیں۔ اس فہرست میں وقار یونس 373 وکٹوں اور 23.56 اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
محمد عباس نے بیرون ملک ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ویسٹ انڈین باؤلر نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بیرون ملک 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے ان چھ پاکستانی فاسٹ بولرز میں بھی محمد عباس کا بولنگ اوسط سب سے بہترین ہے۔
