اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے ہو گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 28 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہو گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے ،مشیر وزیر خزانہ
ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات میں بہتری کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے، جس کا فائدہ عوام کو ملے گا۔ باب المندب میں پھنسے پاکستان کے تیل بردار جہاز بحفاظت نکل آئے ہیں، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی سے متعلق خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
