نیویارک کے میئر زہران ممدانی شمعون اسماعیل کے مداح نکلے۔
پاکستانی گلوکار اور ریپر شمعون اسماعیل اس وقت حیران رہ گئے جب نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی موسیقی سنتے آ رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران جب زہران ممدانی سے ان کی موجودہ پلے لسٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یوگنڈا کے فنکاروں اور امریکی کنٹری گلوکارہ کیسی مسگریوز کے ساتھ پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کا نام بھی لیا۔
ظہران ممدانی نے مزید کہا میں ایک پاکستانی ریپر شمعون اسمٰعیل کو بھی سن رہا ہوں، جنہیں میں کئی سالوں سے سنتا آرہا ہوں۔
شمعون اسماعیل نے پوڈکاسٹ کا مذکورہ کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کئی سالوں سے میری موسیقی سن رہے ہیں، یہ میرے لیے… pic.twitter.com/WRRbu9WLdv
— The News Tribe (@thenewstribepk) July 27, 2026
زہران ممدانی نے کہا، میں ایک پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کو بھی سنتا ہوں، جن کی موسیقی میں گزشتہ چند برسوں سے سن رہا ہوں۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شمون اسماعیل تک بھی پہنچا، جنہوں نے اس پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
شمعون اسماعیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ برسوں سے میری موسیقی سن رہے ہیں۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میری موسیقی ان کی زندگی کا حصہ رہی۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ اصل لوگ اصل فن کو پہچانتے ہیں۔ بہت محبت۔”
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس غیر متوقع تعلق کو خوب سراہا اور اسے پاکستانی موسیقی کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم اعتراف قرار دیا۔
زہران ممدانی اس سے قبل بھی جنوبی ایشیائی موسیقی اور ثقافت سے اپنی وابستگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ انتخابی کامیابی کے بعد وہ اسٹیج سے بھارتی فلمی گیت “دھوم مچالے” پر رخصت ہوئے تھے جبکہ وہ ماضی میں بھارتی نژاد امریکی ریپر ہیمز کو اپنی سیاسی سفر کی ترغیب قرار بھی دے چکے ہیں۔
رجب بٹ کا پہلی بار اپنی دولت کے حوالے سے حیران کن انکشاف
دوسری جانب شمعون اسماعیل حالیہ برسوں میں Used to It، Alone Together اور VOLUME جیسے کامیاب گانے ریلیز کرنے کے بعد کچھ عرصہ منظرِ عام سے دور رہے تھے، تاہم اب ان کی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی یہ پذیرائی ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔
