اسلام آباد: پاکستان میں اگست 2026 شہریوں کے لیے رواں سال کا سب سے زیادہ تعطیلات والا مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں سرکاری کیلنڈر کے مطابق وفاقی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 12 تعطیلات کا امکان ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق 14 اگست 2026 بروز جمعہ یوم آزادی پاکستان منایا جائے گا، جس کے باعث شہریوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار پر مشتمل مسلسل تین روزہ لانگ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ حکومت پاکستان کے سالانہ عوامی، بینک اور اختیاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق 25 اگست 2026 بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل متوقع ہے۔
اگست 2026 میں ہفتہ وار تعطیلات کی تعداد 10 ہو گی۔ جن میں ہفتہ اور اتوار شامل ہیں، جبکہ دو وفاقی عام تعطیلات کے باعث مجموعی تعطیلات کی تعداد 12 تک پہنچ سکتی ہے۔
نجی شعبے میں تعطیلات کا شیڈول مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ بعض کمپنیوں میں چھٹیوں کا فیصلہ ادارے کی اپنی پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یعنی کچھ دفاتر میں اسکیلیٹل اسٹاف (کم از کم ضروری عملہ یا بنیادی عملہ) تعطیل والے ایام میں بھی بلایا جاتا ہے جن کو بدلے میں بعد میں چھٹی دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کا فیصلہ عوام کرتے ہیں ریاست نہیں، پیپلز پارٹی شکست تسلیم کرے، مریم نواز
حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے حتمی شیڈول کا انحصار حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے باضابطہ نوٹیفکیشن پر ہو گا۔
