پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم سے 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے، پنجاب آرٹس کونسل نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز میں کوئی بھی ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام نہیں ہو گا، تمام تھیٹرز محرم الحرام میں ڈراموں پر پابندی کو یقینی بنائیں۔
سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
دوسری جانب یومِ عاشور کے سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
