عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت گھٹ کر 81 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ بھی دباؤ کا شکار رہا اور اس کی قیمت میں 2 فیصد کمی کے بعد یہ 86.36 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔متحدہ عرب امارات کا مربن آئل بھی 86.20 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں طلب و رسد کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
Oil prices fell to their lowest level in more than a week as hopes grew for a breakthrough in US-Iran negotiations. Kpler's Homayoun Falakshahi warns that while headlines are driving sentiment, continued talk of diplomacy will keep pressure on crude https://t.co/CaTJSjFZTf pic.twitter.com/Uk73f4SOmE
— Reuters Business (@ReutersBiz) July 28, 2026
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں اور روپے کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ نہ آیا تو حکومت آئندہ قیمتوں کے تعین میں عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے، گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے ہو گئی۔
ملک میں پیٹرولیم اسٹریٹجک ذخائر بڑھائے جائیں:وزیراعظم کی ہدایت
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری کی بنیاد پر کرے گی۔
