امریکی کانگریسی اور تجارتی وفود نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
امریکی کانگریس کے وفد اور امریکی کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی کانگریس کے ارکان نمائندہ ریان زنکے اور نمائندہ مائیکل بومگارٹنر کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔
Islamabad : 28 July 2026.
A U.S. Congressional delegation, comprising Rep. Ryan Zinke and Rep. Michael Baumgartener, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at the Prime Minister House this afternoon.
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq… pic.twitter.com/7bSaUuTnW6
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 28, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس ارکان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ پر کانگریس ارکان اور امریکی عوام کو مبارکباد دی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی و معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
امریکی کانگریس ارکان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات کے مثبت اثرات دونوں ممالک کے روابط پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریسی وفود اور امریکا کا دورہ کرنے والے پاکستانی پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کارپوریٹ سیکٹر کے اعلیٰ حکام کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ وفد میں آئی ٹی، ٹیکنالوجی، توانائی، کان کنی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔
میرپور ڈویژن کے انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، نواز شریف
وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا اہم ستون ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
استقبالیہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکومتی حکام بھی شریک ہوئے۔
