راولپنڈی پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم یاسین کو تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عابد محمود کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
اسی طرح ڈی ایس پی خان شبیر کو ایس ڈی پی او فتح جنگ، ضلع اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی سید اظہر حسین کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں انہیں مزید ہدایات کے لیے سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد ڈپٹی کمشنرز اور افسران کے تقرروتبادلے
اسی طرح ڈی ایس پی محمد اسلم کو بھی او ایس ڈی مقرر کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے محکمہ پولیس کی انتظامی ضروریات اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے میں کیے گئے ہیں، جبکہ نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
