امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث ایران امریکا امن معاہدے میں چند گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عقل نہیں ہے،اسرائیلی حملے سے معاملات متاثر ہوئے، امن معاہدے میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔چند گھنٹوں میں ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق کے برعکس ، معاہدے پر آج دستخط نہیں ہوں گے ، ایران
مشیروں نے بیروت پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی تو حیران رہ گیا ،معاہدے پر دستخط سے ٹھیک ایک گھنٹہ پہلے اسرائیلی حملہ ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم کو یہ حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نیتن یاہو کو کہہ دیا تم سمجھ بوجھ سے عاری ہو ، میں غصے میں تھا۔
