پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج مارے جا چکے ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 19دہشتگرد ہلاک ،11 جوان شہید
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
دوسری جانب زیارت میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کے لواحقین کا دھرنے کوئٹہ اور زیارت میں جاری ہیں۔
گزشتہ روز ماشکیل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد علاقے کی مختلف دکانوں پر کام کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد نہتے مزدوروں کو نشانہ بنا کر اپنے مکروہ عزائم بے نقاب کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اور حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی میں کامیاب کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار
ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اور ریاست شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
