اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی نظام میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بجٹ بالکل بے معنی ہوچکا ہے۔ جبکہ حکومت کے اخراجات آمدن سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس لگا کر اور قرضے لے کر ملکی معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت کو برآمدات بڑھانا اور اخراجات کم کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی کو خطرناک نتائج کی وارننگ
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی نظام میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اور معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ موجودہ حکومت کے 4 سال معاشی اعتبار سے بدترین رہے۔ اور ان 4 سالوں کے دوران ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔
