امریکی وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن ریان کیتھ زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، دوطرفہ اقتصادی روابط اور خوشحالی کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Field Marshal Asim Munir Holds Talks with US Lawmakers on Defence, Trade and Regional Stability: ISPR
Mr. Ryan Keith Zinke, Member House of Representatives (State of Montana) and Mr. Michael James, Member House of Representatives (State of Washington) called on Field Marshal… pic.twitter.com/lGGQ7gjzBj
— Khorasan Ghag (@Khorasanghag_) July 27, 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کا دارومدار اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر ہے۔ انہوں نے کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان میں جاری ساختی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔
امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔
امریکی اراکینِ کانگریس نے پرتپاک میزبانی پر پاکستان کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ و پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
