امریکی ریاست الینوائے کے شہری اسٹیو کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہوں نے اپنی سالگرہ سے چند روز قبل صرف 5 ڈالر کے اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
اسٹیو نے کہا “میں نے جو ٹکٹ خریدا وہ نہیں جیتا، لیکن میرے ساتھی نے دوسرا ٹکٹ خرید لیا اور وہ 10 ہزار ڈالر جیت گیا۔”
اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس نوجوان نے معذور شخص کی مدد کرکے دل جیت لیے
بعد ازاں اسٹیو نے کیوانی کے 5 ڈالر کا اسکریچ ٹکٹ خریدا اور اسے رات کو گھر جا کر کھرچنے کا فیصلہ کیا۔
اس نے بتایا، “میں ٹی وی دیکھ رہا تھا اور ایک پرانے سکے سے ٹکٹ کھرچ رہا تھا۔ میں نے خود سے کہا، ‘آج یہی میرا خوش قسمت سکہ ہو گا’، اور واقعی ایسا ہی ہوا۔”سالگرہ سے چند دن پہلے کھرچا گیا یہ ٹکٹ 10 لاکھ ڈالر کا فاتح نکلا۔
اسٹیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بالکل صحیح وقت پر ملی ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ میری زندگی کا بہترین سالگرہ کا تحفہ ہے۔”
فلوریڈا میں مگرمچھ کے گھر کے باہر ڈیرے، فیملی بڑے حادثے سے بچ گئی، ویڈیو وائرل
اسٹیو کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ سے قبل اس سے بہتر تحفہ وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، اور یہ کامیابی ان کے لیے ہمیشہ ایک یادگار لمحہ رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم سے وہ نیا گیراج تعمیر کریں گے، نئی گاڑی خریدیں گے اور سب سے بڑھ کر سردیوں کے موسم میں ایریزونا میں زیادہ وقت گزاریں گے، جہاں ان کا بیٹا رہتا ہے، تاکہ وہ اس سے زیادہ ملاقاتیں کر سکے۔
