لاہور: معروف یوٹیوب رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ خاتون عائشہ شرافت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 جولائی کو مدعیہ اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک نجی کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں، جہاں دو لڑکوں اور دو لڑکیوں نے ان کی دوست کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔
مدعیہ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزمان نے تشدد کیا، تھپڑ مارے اور اسلحہ بھی نکال لیا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ میر شفیع نامی ملزم نے موقع پر فائرنگ بھی کی۔

خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ یوٹیوبر رجب بٹ نے کروایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
