پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
بیان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر بین الاقوامی مارکیٹ میں پلیٹس (قیمتوں کے اشاریے) جاری نہ ہونے کے باعث قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈویژن نے 24 جولائی کو جاری کی گئی پریس ریلیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 26 اور 27 جولائی کے لیے 25 جولائی کو نافذ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 301روپے 14 پیسے فی لیٹر 27 جولائی تک برقرار رہے گی۔گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد 18 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔
اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا تعین 21 جولائی کو ہوا، پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے اضافہ کیا گیا، 23 جولائی کیلئے پیٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر کیا گیا۔
24 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
