دبئی: متحدہ عرب امارات میں اگست کے دوران نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ممکنہ طور پر 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق ہفتے کے درمیان آنے والی بعض سرکاری تعطیلات کو عوامی سہولت کے لیے ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے، تاہم تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں 25اگست 2026 کو تعطیل ہوگی، حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعطیل پیر 24 اگست کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں یو اے ای کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سربراہ ایرانی سیکیورٹی کونسل
متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ پبلک ہالی ڈے پر تنخواہ سمیت چھٹی دی جاتی ہے، جبکہ تعطیل کے روز کام کرنے والے ملازمین کو قانون کے مطابق اضافی معاوضہ یا متبادل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
