سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت40 ڈالر بڑھ کر 4093 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 84 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گئی، جو حالیہ دنوں کی بڑی یومیہ کمی میں شمار کی جا رہی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی 4.86 فیصد کمی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ مربن آئل 9.44 فیصد سستا ہو کر 97 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جسے خلیجی منڈی میں نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پرحملے روکنے کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں
توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور خطے میں امن برقرار رہتا ہے تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور کسی بھی نئی پیش رفت کی صورت میں قیمتوں کا رخ دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے۔
