دبئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکن ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ ہدف سے دو اوور پیچھے رہی، جس کے باعث ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
میچ ریفری رچی رچرڈسن نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کرتے ہوئے یہ سزا سنائی۔
قومی کرکٹ میں نیا سیٹ اپ متوقع، سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
قوانین کے مطابق مقررہ وقت سے ہر اوور کم کرانے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، اسی بنیاد پر سری لنکن ٹیم کو 10 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سری لنکن ٹیم کو آئندہ میچز میں اوور ریٹ بہتر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
