لاہور قلندرز نے کرکٹر عبداللہ شفیق کو ریلیز کرکے بنگلا دیش کے کھلاڑی شمیم حسین کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق آج ٹرینیڈاد میں قومی اسکواڈ جوائن کرینگے،عبداللہ شفیق پروویڈنس سے ٹرینیڈاڈ کیلئے روانہ ہونگے۔
Update 🚨
Abdullah Shafique joins the Pakistan squad for national duty. 🇵🇰
We wish him the very best, while Bangladesh all-rounder Shamim Hossain joins the Qalandars family for the remainder of the Global Super League in Guyana. pic.twitter.com/epAbJOEY1C— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) July 27, 2026
عبداللہ شفیق نے گلوبل سپر لیگ میں گیانا واریئرز کیخلاف آخری میچ کل کھیلا تھا،عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست کو کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہے۔
پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ کردیا
واضح رہے لاہور قلندرز گلوبل سپر لیگ 2026 میں دوسرے نمبر پر موجود ہے،لاہور قلندرز کا اگلا میچ سین فرانسیسکو یونیکارن کیخلاف 29 جولائی کو شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز اور اسکے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، لہذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن:پاکستان کے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 199 رنز
اسکے علاوہ سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آ سکیں۔
