لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم تبدیلیوں پر غور جاری ہے، جس کے تحت سابق کپتانوں اور سینئر کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس کے ساتھ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ ٹیم کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سلیکشن کمیٹی میں بھی اہم کردار سونپا جا سکتا ہے۔
ادھر قومی ٹیسٹ ٹیم میں قیادت اور کوچنگ کے شعبے میں بھی تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ کوچ سرفراز احمد کے عہدے میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بدستورانجام دیتے رہیں گے، پی سی بی کی جانب سے ان تقرریوں اور تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
