سوریا کمار یادیو سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی واپسی لے لی گئی، بھارتی بورڈ نے شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔
بھارت نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 15 سالہ ابھرتے ہوئے بیٹر ویبھوو سوریا ونشی کو پہلی بار شامل کر لیا گیا ہے جبکہ شریاس ائیر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سوریا ونشی نے حالیہ انڈین پریمیئر لیگ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 میچز میں 776 رنز بنائے اور کرس گیل کا ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
Presenting #TeamIndia's newest T20I captain 🇮🇳
Congratulations to Shreyas Iyer as he takes the helm in the shortest format of the game 👏@ShreyasIyer15 pic.twitter.com/frfAXAOkTA
— BCCI (@BCCI) June 6, 2026
وہ راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بنے جنہیں بیک وقت موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور بہترین ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگر سوریاونشی کو آئرلینڈ یا انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کا موقع ملتا ہے تو وہ بھارت کی مردوں کی سینئر ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے، جنہوں نے 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگارکر نے کہا کہ سوریاونشی نے نہ صرف سیزن کے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا بلکہ دباؤ والے مقابلوں میں بھی ٹیم کو تقریباً تنہا کامیابیوں سے ہمکنار کرایا۔
دوسری جانب شریاس ائیر کو کپتانی سونپنے کا فیصلہ ان کی قیادت میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2024 کا آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے کے بعد کیا گیا۔بھارت اس ماہ کے آخر میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی20 میچز کھیلے گا، جس کے بعد جولائی میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔
