لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اچانک آئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ تھا، جہاں سے آنے والی زیر زمین لہروں نے مختلف شہروں میں جھٹکے محسوس کرائے۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، جھاڑیوں اور زرعی باقیات جلانے پر پابندی
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
