پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی تحفظ اور ممکنہ آگ لگنے کے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر اور گردونواح میں جھاڑیوں، گھاس اور زرعی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں گرم اور خشک موسم کے باعث آگ لگنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر تھا۔
اڈیالہ جیل کا سزا یافتہ قیدی بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار
مزید برآں جنگلاتی علاقوں میں پکنک منانے والوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھلے عام آگ جلانے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ اور جنگلات کی حفاظت کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عمل سے گریز کریں۔
