بھارتی نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے طلبا کے حق میں کامیاب احتجاج اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر بالی وڈ اداکاروں کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
سپر اسٹار اداکارہ سوناکشی سنہا بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں انتہائی خوش نظر آئیں ، ادکارہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو شاید اندازہ بھی نہیں کہ آج آپ نے کیا کر دکھایا ہے۔
سوناکشی سنہا نے اس موقع پر اٹھک بیٹھک بھی لگائی اور کہا کہ وہ جنریشن زی کو سنجیدگی سے نہ لینے پر معذرت کرتی ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی جنریشن زی کا حصہ ہوتی۔
View this post on Instagram
اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر ردعمل کا اظہار اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘جنریشن زی میدان میں اتری، اور باقی تاریخ ہے’۔

سیف علی خان کے بیٹے اداکار ابراہیم علی خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘خوشی ہے کہ آواز سن لی گئی۔ ہو گیا برو’۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان نے یہ جملہ اسی انداز میں لکھا جیسے سلمان خان نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا ‘سونم، ہوگیا برو’۔

اداکارہ سارہ علی خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صرف ‘جمہوریت’ لکھا، جس کے ساتھ دل، بھارتی پرچم اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز شامل تھے۔
سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے دھرمیندر پردھان کے استعفے کو طلبا کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، مزاحمت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مبارک ہو، میرے پیارے کاکروچز، سونم وانگچک اور ہر اس شخص کو مبارک باد جس نے نوجوانوں کا ساتھ دیا۔ آپ نے ثابت کر دیا کہ عوام متحد ہو جائیں تو کسی بھی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
Congratulations ❤️❤️❤️ my Dear Cockroaches.. Dear Sonam wangchuk sir and every single one who stood by the youth . You Have proved that you can bring a regime down to its knees . 💪💪💪 #justasking pic.twitter.com/efMYgbzxlf
— Prakash Raj (@prakashraaj) July 25, 2026
پریانکا چوپڑا نے بھی دھرمیندر پردھان کے استعفے پر پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ملک گیر طلبہ احتجاج کے 30 روز اور سونم وانگچک کی 26 روزہ سخت بھوک ہڑتال کے بعد دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔

اداکارہ وانی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر طلبا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہر اس طالب علم کے لیے جس نے ہمت نہیں ہاری، اور وہ سوال اٹھاتا رہا اور امید کا دامن نہیں چھوڑا، یہ لمحہ تمہارے نام ہے۔
ان کے علاوہ اداکارہ ٹینا دتہ، عائشہ کانگا، ملائکہ اروڑا، انجلی سیوارامن اور شبانہ اختر سمیت کئی دیگر فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
