وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد کے بعد میرپور میں بھی جدید الیکٹرک بسیں پہنچا دیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی جدید الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں۔
الیکٹرک بسوں کی آمد پر میرپور میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بسوں کا استقبال کیا، جبکہ بزرگ، نوجوان اور بچوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی اور خوشی کا اظہار کرتی رہی۔
الیکٹرک بسوں کو جلوس کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں سے گزارا گیا، جس سے جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
حکام کے مطابق جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
“پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چند گھنٹے میں وعدہ پورا کر دکھایا”
🚍 وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر الیکٹرو بسیں میر پور پہنچ گئیں
🚍 الیکٹرو بسیں میر پور پہنچنے پر شہر میں جشن کا سماں ۔ ڈھول بجنے لگا
🚍 میر پور… pic.twitter.com/F6dHpm7hLa
— PMLN (@pmln_org) July 26, 2026
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی 10 الیکٹرک بسیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور ہو یا کشمیر، کوئی بھی اپنے حق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا، بلاول بھٹو
عوامی حلقوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔
