آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
آج میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 288 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق وائرل پریس ریلیز جعلی قرار، الیکشن کمیشن کی وضاحت
13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ ، ایک ہزار 439 ہے، میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابات کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھمبر میں انتخابی ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ )غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ عوامی طاقت ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ عوامی طاقت ہے ، کشمیر کے عوام ووٹ کا استعمال کریں۔
چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کرکے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پُرامن انتخابات کے لیے تمام ریاستی ادارے تیار ہیں، انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن خراب کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
