ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرِ دفاع کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر تنازع سے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔
🔊PR No.1️⃣8️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Condemns Remarks by Indian Defense Minister
🔗⬇️ pic.twitter.com/PB2AxaaI5Y
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 26, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا تنازع آج بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا حل سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، دفتر خارجہ
ترجمان نے کہا کہ بھارت خطے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ ایسے بیانات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔
دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو ہرگز کمزور نہ سمجھے۔ آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا تھا۔
ترجمان نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے رویے کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
پاکستان خطے میں قیام امن کیلیے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے جسے امریکی قیادت نے بھی سراہا؛ دفترخارجہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
