امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد آج ایران جائے گا ،ایران سے مذاکرات میں اچھے اشارے ملے ہیں، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹولنگ سسٹم سفارتی معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا،امید ہے پاکستانی حکام کا ایران جانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ثابت ہوگا۔
ایران سے ڈیل تجاویز پر صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
امریکی صدر کی ترجیح ایران کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ کرنا ہے،ہم اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہمیں ایک اچھا معاہدہ مل جائے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ اچھا معاہدہ نہ ملنے پر صدر ٹرمپ کے پاس دیگر اختیارات موجود ہیں۔
