ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلیفون پر آگاہ کیا کہ علاقائی ثالث ایک خط پر کام کر رہے ہیں جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس کے بعد 30 دن کے مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں ایران کے نیوکلییئر پروگرام اور آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہو گی۔
ایران سے درست جواب چاہیے جس سے بہت سے لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں، ٹرمپ
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو منگل کی رات ہوئی تھی، ٹرمپ سے بات کرکے اسرائیلی وزیراعظم آگ بگولہ ہو گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور وائٹ ہاؤس نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
