جاز ورلڈ نے 5جی توسیع مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
سی ای او جاز ورلڈ عامر ابراہیم نے پاکستان میں آئی فون پر 5 جی سروس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں 5 جی اہم پیشرفت ہے،وفاقی وزیر شزا فاطمہ اور پی ٹی اے کی کاوشوں سے پاکستان میں 5G کی راہ ہموار ہوئی۔
سام سنگ نے نئے گلیکسی فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے
یاد رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں اس وقت فائیو جی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے اہم اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائیو جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
عید پر بڑا اعلان، ملک میں فائیو جی سروس کا باضابطہ آغاز
نجی سیلولر کمپنی کے تعاون سے اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا فائیو جی سروسز فراہم کرنے والا ایئرپورٹ بن گیا ہے۔نئی سروس کے تحت مسافروں کو الٹرافاسٹ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں گی۔
