پنجاب حکومت نے اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام کا آغاز کر دیا۔
پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے “اپنی چھت، محفوظ چھت” پروگرام 2026 کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے حاصل کر سکیں گے۔
حکومتی منصوبے کے مطابق قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی، پہلی کیٹیگری ان شہریوں کے لیے مختص ہے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے دوران ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط میں کی جائے گی۔
"Apni Chhat, Mahfooz Chhat" Project!
🔸Having one's own secure home gives a person a sense of security, the Kahna was heart-wrenching.
🔸For a loan of 500,000 rupees, a monthly payment of 4,700 rupees will have to be paid over 9 years.
🔸The "Apni Chhat, Mahfooz Chhat"… pic.twitter.com/tMPgRSeNAZ
— PMLN (@pmln_org) July 17, 2026
دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، جیسے دوسری منزل کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے درخواست گزاروں کو 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔
حکومت کے مطابق پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں جہاں درخواست گزار رجسٹریشن کے دوران مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں گے۔
آن لائن سہولت استعمال نہ کر سکنے والے شہری اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
اسکائی 47 منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور بہتر رہائش کی سہولت فراہم کرنا اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لیے مالی مشکلات میں کمی لانا ہے۔
