چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے ورلڈ اے آئی کانفرنس میں دنیا کا پہلا “روبوٹ فون” متعارف کرا دیا۔
رائٹرز کے مطابق فون میں کیمرے کے ساتھ خودکار حرکت کرنے والا گمبل نصب ہے، جو آواز اور اشاروں کے ذریعے خودکار طور پر سبجیکٹ کو ٹریک کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔
کمپنی نے مظاہرے کے دوران روبوٹ فون کو موسیقی کی دھن پر حرکت کرتے اور صارف کی آواز پر مختلف فیچرز انجام دیتے ہوئے بھی دکھایا۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی آنر (Honor) نے اپنے نئے روبوٹ فون کی چین میں باضابطہ طور پر پری بکنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے اس منفرد اسمارٹ فون کو ورلڈ اے آئی کانفرنس (WAIC) 2026 میں پیش کیا تھا، جہاں اس کی ریزرویشن کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق صارفین آنر مال یا مجاز آن لائن اسٹورز کے ذریعے 31 اگست تک فون کی پری بکنگ کرا سکتے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیوائس آئندہ ماہ چین میں لانچ کی جائے گی۔
پری بکنگ کرانے والے صارفین کو 3,500 یوآن مالیت کے خصوصی تحائف دیے جائیں گے، جن میں لائف ٹائم YOYO AI SVIP 2 ممبرشپ، ایک سال کے دوران گمبل کی تین مرتبہ مفت تبدیلی کی سہولت، خصوصی گفٹ پیکیج، پانچ معیاری لوازمات، 24 ماہ تک بلاسود اقساط اور پرانا فون تبدیل کرنے کی پیشکش شامل ہے۔
آنر کے مطابق روبوٹ فون میں انتہائی کمپیکٹ 4DoF گمبل سسٹم اور تھری ایکسس اسٹیبلائزیشن دی گئی ہے، جبکہ یہ AI آبجیکٹ ٹریکنگ، AI Spinshot، ہر زاویے سے AI ویڈیو کالنگ اور گھومنے والی کیمرہ موومنٹ جیسی جدید خصوصیات سے لیس ہے۔ فون کا روبوٹک کیمرہ سر ہلانے اور دیگر اشاروں کے ذریعے بھی ردِعمل دے سکتا ہے۔
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ کے کیسز میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
رپورٹس کے مطابق فون میں 200 میگا پکسل مین کیمرہ، 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 200 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس دیا جائے گا۔ کمپنی نے اسے سلور وائٹ اور گریفائٹ بلیک رنگوں میں بھی پیش کیا ہے۔
