پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز، ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا،تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 21 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ،پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔۔
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، محمد رضوان
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔یاد رہے پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
