بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریہ ونشی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
ویبھو سوریا ونشی نے یہ کارنامہ صرف 15 سال 118 دن کی عمر میں انجام دیا، جس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
🚨 Youngest players to smashed maiden fifty in T20 international 🚨
15y 118dy – Vaibhav Suryavanshi
16y 213d – Sachin Tendulkar
16y 214d – Shahid Afridi
17y 39d – Mustaq Mohammad
17y 63d – Mohammad AshrafulAura of Vaibhav Suryavanshi 🥶 #INDvsZIM…
— VIKAS (@Vikas662005) July 23, 2026
سولہ سال سے بھی کم عمر ویبھو سوریا ونشی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ففٹی بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے۔
بھارتی اوپنر vaibhav suryavanshi نے آغاز ہی سے زمبابوے کے بولرز پر دباؤ برقرار رکھا اور اپنی دھواں دار اننگز سے سب کی توجہ حاصل کی، ان کی اس کارکردگی کو بھارتی کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کم عمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں اب سابق بھارتی عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر 16 سال 213 دن کی عمر میں نصف سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 16 سال 214 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق محمد 17 سال 39 دن جبکہ بنگلہ دیش کے محمد اشرفل 17 سال 63 دن کی عمر میں اپنی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل نصف سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
ویبھو سوریا ونشی نے زمبابوے کے خلاف تاریخ رقم کر دی، زمبابوے کو بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست
ویبھو سوریا ونشی کی یہ شاندار کارکردگی بھارتی کرکٹ کے لیے ایک بڑی امید قرار دی جا رہی ہے، جہاں نوجوان بیٹر نے کم عمری میں ہی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، اس طرح زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
