ہرارے: بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
سولہ سال سے بھی کم عمر ویبھو سوریا ونشی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ففٹی بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے۔
بھارتی اوپنر vaibhav suryavanshi نے آغاز ہی سے زمبابوے کے بولرز پر دباؤ برقرار رکھا اور اپنی دھواں دار اننگز سے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کی اس کارکردگی کو بھارتی کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت نے زمبابوے کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی، جہاں نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تاریخ ساز نصف سنچری اسکور کی۔
Vaibhav Suryavanshi maiden T20Is fifty and OUT on the very next ball, he complete his fifty just on 18 deliveries with 4 fours and 4 sixes. #ZIMvsIND #VaibhavSuryavanshi pic.twitter.com/RR8512ETOI
— Anmol Rai (@anmol14t) July 23, 2026
واضح رہے کہ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ویسلے مدھیویری نے 34 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ تادیواناشے مارومانی 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ریان برل نے 26 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے میانک یادو اور پرنس یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روی بشنوئی اور شیوم دوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور صرف 13.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
نوجوان اوپنر ویبھو سوریا ونشی نے صرف 19 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 263 سے زائد رہا۔
ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 35 رنز بنائے، جبکہ کپتان شریاس ایئر نے ناقابل شکست 28 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی تک پہنچایا۔ تلک ورما 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان انگلینڈ ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری، تاریخی طور پر کس کا پلڑا بھاری رہا؟
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رچرڈ نگاراوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ویبھو سوریا ونشی کی شاندار بیٹنگ نے انہیں عالمی کرکٹ میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
