پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیاگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی سے ہوگا۔
روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 24روپے 47پیسے اور ڈیزل 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکاہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18جولائی سے پٹرول5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کاتعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پٹرول 35پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
22 جولائی کیلئے پٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 23 جولائی کیلئے پٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ گزشتہ روز 24 جولائی کیلئے پٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔
